نیلم(پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے کہا کہ نیلم کی تعمیر و ترقی اور عوام کو فوری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام محکمہ جات کے سربراہان حاضری کو یقینی بناتے ہوئےاپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا اور عام آدمی تک انتظامی انصاف کی رسائی ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ نیلم کے قدرتی حسن اور ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے پولی تھین سے بنی اشیاء کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور منشیات کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم میں تمام محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے عوام کو درپیش مسائل/ چیلنجز اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگریس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران ضلعی آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی خواجہ محمد صدیق، ڈائریکٹر یونیورسٹی کیمپس اعجاز الاسلام ڈار، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکر،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال آٹھمقام ڈاکٹر سجاد حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر لو کل گو رنمنٹ نصیر احمد،ایکسین بر قیات سکندر خان، ڈسٹرکٹ ایجو
کیشن آفیسر نسواں شیما میر، ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولر ابراراحمد میر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسہراب اسلم، الیکشن آفیسرمیاں عبدالباسط، ایس ڈی او شا ہرات آصف اسد اللہ، آفیسر اطلاعات محمد حنیف، ویٹنری آفیسر ڈاکٹر وقاص احمد بٹ،سو شل ویلفئر آفیسر افتخا ر گیلا نی، اسسٹنٹ آفیسر نیلم ویلی ڈویلپمنٹ اتھا رٹی ضیا ء اصغر، پر نسپل گو رنمنٹ پائیلٹ ہا ئی سکول آٹھمقام زائد حسن،انسٹریکٹر سو ل ڈیفنس مشکور حسین،با بر حسین اعوان وی ٹی آئی نیلم،قمر علی جنجوعہ زراعت انسپیکٹر،خواجہ لشکر حسین آزاد کنسلٹنٹ یو نیسف ڈسٹرکٹ نیلم،محمد نواز نا صر بی آئی ایس پی،محمد اشرف خان وائلڈ لا ئف اینڈ فشر یز،سید اشفاق حسین شا ہ آفیسر ضلع کو نسل،سردار امتیاز حسین مہتم تعمیرات عا مہ، سر شاد احمد ڈسٹرکٹ زکو ۃ آفیسر،خوا جہ محمد خالد نما ئندہ ڈی ایچ او آفس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے سمیت جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگریس کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ خواجہ ذاکر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ شیما میر، مہتمم جنگلات کیرن ڈویژن سردار اکرم، ایس ڈی او شاہرات آصف اسداللہ سے ان کے محکمہ جات کے حوالے سے مسائل اور کارگزاری پر بریفنگ لی۔ ایس پی خواجہ محمد صدیق نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے حکومت آزاد کشمیر کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ نیلم میں منشیات کے نیٹ ورک اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کیلئے تمام محکمہ جات محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم سرما کے آغاز سے پہلے بالائی نیلم اور برفانی علاقوں میں رسل و رسائل کے ذرائع، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ریاست کے نظام کو چلانے اور عام آدمی کو انتظامی انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تمام محکمہ جات کے سربراہان کا کلیدی کردار ہے۔ نیلم میں سیاحت کی ترقی سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔ تمام محکمہ جات کے سربراہان نظم و ضبط اور مؤثر نگرانی کے ذریعے ماتحت ملازمین اور فیلڈ سٹاف پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں تا کہ ان کی خدمات کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔