سابق ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہراقبال کا صحافیوں کے ہمراہ چنار فری ڈائیلاسز سنٹر سماہنی برانچ کا وزٹ

سماہنی (پی آئی ڈی) سابق ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہراقبال نے صحافیوں کے ہمراہ چنار فری ڈائیلاسز سنٹر سماہنی برانچ کا وزٹ کیا سنٹر آمد پر انتظامیہ چنار فری ڈائیلائسز سنٹر سماہنی نے راجہ اظہر اقبال کا والہانہ استقبال کیا راجہ اظہر اقبال نے ڈائیلائسز میں مبتلا مریضوں سے ملاقاتیں کی انتظامیہ چنار فری ڈائیلائیسز سنٹر سماہنی برانچ نے راجہ اظہر ا

بال کو بتایا کہ اس وقت 41 مریضوں کا تین شفٹوں میں ڈائیلاسز ہو رہا ہے ہیں ڈائیلائیسز میں مبتلا مریضوں کو پک اینڈ ڈراپ کے ساتھ سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں جو مخیر شخصیات کے مالی تعاون سے ممکن ہو رہا ہے اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیلائسز مہنگا ترین علاج ہے بھمبر اور سماہنی میں بین الاقوامی معیار پر ڈائیلائسز کی مفت سہولیات ڈائیلائسز میں مبتلا مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جس پر اس فلاحی تنظیم کی پوری ٹیم اور تمام ڈونرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں میرا ہر طرح کا تعاون حاصل رہے گا تمام مخیر شخصیات دل کھول کر اس عظیم ادارہ کو اپنے عطیات دیں،اس موقع پرسینئیرصحافی کلب راجہ غلام محی الدین، امجد عزیز کاشر، اسحاق چودھری اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

مزید خبریں