بارہ ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی,انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنربھمبر زیر صدارت اجلاس منعقد

بھمبر(پی آئی ڈی)12 ربیع الاول,عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی,انتظامات و دیگر امور کے حوالے سے ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمود وکی زیر صدارت علمائے کرام کا اہم اجلاس ہوا, جس میں ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء کرام,سرکاری افسران,اہلکاران,صدرانجمن تاجراں,صحافیوں و دیگرمحکمہ جات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی,ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمود جرال نے کہاکہ اس سے قبل پولیس،مجسٹریٹسں،تینوں تحصیلوں میں جملہ ادارہ جات کے ذمہ داران کو فرائض سونپ دیئے گئے ہیں،بھمبرمیں مذہبی ہم آہنگی,بھائی چارہ,محبت,اخوت کی فضا مثالی ہے.نیشنل ایکشن پر پلان عمل درآمد,ٹریفک پلان,جلوس سیکورٹی,انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،تمام مسالک میں بہترین ہم آہنگی،مثالی تعاون،اخوت بھائی چارے کی فضا کو سراہا گیا.سوشل میڈیا کی بھرپور مانیٹرنگ ہو گی،جلوس میں استعمال ہونے والے جھنڈوں پراحترام کے ساتھ محفوظ مقام پر رکھاجائے گا،اجلاس میں ربیع الاول جلوس,عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روٹ,س

کورٹی پلان و دیگر انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی,علماء کرام کی مختلف تجاویز سننے کے بعد انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی.,اجلاس کےدوران امن و امان،تحریک آزادی کشمیر,شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی.اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 12 ربیع الاول کومرکزی جامع مسجد سے جلوس کا آغاز پروفیسرمولانامحمد امین الدین کی قیادت میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا,شہر میں سرکاری غیر سرکاری اداروں,تجارتی مراکز پرچراغاں کیاجاِئے گا۔ڈی ایس پیز کی زیر قیادت پٹرولنگ ہوگی,سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے.ٹریفک پلان کے تحت بائی پاس سے روڈ پرٹریفک کا بہاؤ برقرار رکھا جائے,ڈپٹی کمشنرنے تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی,علماء کرام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر میں تمام مسالک ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں،علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں,علماء کرام کا بھمبر میں کردار مثالی ہے،12 ربیع الاول کو حکومتی احکامات پرفرائض کے علاوہ ذاتی حیثیت میں منائیں گے تمام محکمہ جات شریک ہوں گے،پانی کاانتظام ایکسئین پبلک ہیلتھ،ڈی ایف سی لنگرکی کوالٹی چیک کریں گے،سکولز,مساجدمیں طلباء کے مقابلہ جات ہوں گے،تمام سرکاری ادارے چراغاں کریں گے،بلدیہ ضلع کونسل،برقیات،ریسکیو،ٹریفک سول ڈیفنس،صحت عامہ ودیگر ادارے بھر پور فرائض سرانجام دیں گے،نجی بنکس،موبائل فرنیچائز کو بھی اپنی عمارتوں پر چراغاں کرنا ہو گا،لاؤڈ سپیکر پر پابندی،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو گا،اجلاس میں خطیب مرکزی جامع مسجد پروفیسرریٹائرڈ مولانامحمدامین الدین،پرنسپل(ر)پروفیسر رشید احمد قاسمی مسجد حنفیہ بھمبر،سینئرقانون دان خواجہ عامررسول بٹ،صدر انجمن تاجراں ماسٹراکرم پپو، صدر پریس کلب جمیل شفیع,سابق تحصیل دار اقبال انقلابی صدر سٹیزن فورم،سید سبط الحسن کاظمی صدرانجمن حسینیہ،خطیب جامع مسجدفاروق اعظم ابرارنذیر،حافظ شجاع الرحمان،دلدارغوث مدنی مسجدبھمبر ،مفتی محمد طیب خطیب نمرہ ،مولاناندیم خان،جامع مسجد صدیق اکبر بھمبر،سینئر سپر نٹنڈنٹ پولیس بھمبرراجہ محمد اکمل خان،اسسٹنٹ کمشنر بھمبرمحمدعیص بیگ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار،چیف آفیسربلدیہ بھمبرراجہ ہمایوں خان،چیف آفیسر ضلع کونسل بھمبرراجہ حفیظ الرحمان،راجہ مدثراحسان سمیت دیگر نے شرکت کی

مزید خبریں