اسلام آباد(پی آئی ڈی)وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے منگل کے روز ترکیہ کے سفارت خانہ کا دورہ کیا اورپاکستان میں ترک سفیر پروفیسر ڈاکٹر مہمت پکاسی فرسٹ سیکرٹری ٹریڈ ایمبیسڈر اور ایجوکیشن کونسلر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک و ازاد حکومت کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر حکومت کی جانب سے نئی ترک حکومت کو مبارکباد بھی دی گئی ترک سفیر نے وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کو ترک سفارت خانے آمد پر خوش آمدید کہا۔وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ترک سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اف کوٹلی میں ترک زبان کے مرکز کے قیام کے ساتھ ساتھ
ترک زبان اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے لینگویج سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ترکیئہ میں ایم بی بی ایس اورانجینیئرنگ ڈگری کی نشستیں مختص ہونی چاہیے جس میں کشمیری طلبہ کو بھی شامل کیا جائے اور ترکیہ میں میڈیکل کی مخصوص نشستوں پر داخلے دیے جائیں ،مختلف تعلیمی پروگرامز میں اہلیت کے حامل پورے ازاد کشمیر سے طلبہ کو داخلے دیے جائیں اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ازاد کشمیر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبہ جات میں تعمیراتی کام کے لیے ترک کمپنیوں سے رابطہ کیا جا سکتا ہے جن میں ترک کمپنیاں ازاد کشمیر کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں میں ہائیڈل پاور جنریشن ،سڑکیں ،پل، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور میونسپلٹی جیسے مخصوص منصوبوں کو نمایاں کریں جہاں ترک کمپنیاں اپنا حصہ ڈال سکتی ہیں پروجیکٹس کے ریگولیٹری اور کنٹریکٹ کہ پہلو پہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ صحت، تعلیم زراعت میں ترکئہ کا تعاون ازاد جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ جاری رہے گا اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے مزید کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوٹلی ازاد کشمیر سے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تربیتی دورہ کے لیے ضلعی حکومت کے زیر انتظام ترکیہ میں دورہ کروایا جائے ،اخر میں ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ترک سفیر کو کھوئی رٹہ میلہ میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر ترک سفیر نے تشریف لانے پر دلچسپی کا اظہار کیا
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us