دیوان علی چغتائی کی والدہ آبائی قبرستان گوہر آباد میں سپرد خاک

سابق وزیر آزاد کشمیر علی خان چغتائی مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور وزیر حکومت دیوان علی چغتائی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ علی خان چغتائی سٹیڈیم ہٹیاں بالا میں پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی کی اقتداء میں ادا، آبائی قبرستان گوہر آباد میں سپرد خاک،مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے( آج) جمعہ کے روز گوہر آباد کے مقام پر دعائے قل ہو گی،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان،پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ،، سیکرٹری پی اینڈ ڈی غلام بشیر مغل ، صدرڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر سمیت سیاسی،سماجی،دینی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے گھر جاکر مرحومہ کی مغفرت،بلندی درجات اور سوگوروں کے صبر جمیل کی دعا کی،وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ محترمہ کی

ہٹیاں بالا میں ہونے والی نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد، چیف جسٹس ہائیکورٹ راجہ صداقت علی خان، چیف الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا،وزراء حکومت چوہدری رشید،ماجد خان، چیئرمین معائینہ و عملدرآمد کمشن پیر سید مظہر الحق ،سابق وزیر ڈاکٹر مصطفی بشیر،سید مرتضی گیلانی،سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر،مبشر منیر،شوکت جاوید،انجمن تاجران مظفرآباد کے صدر شوکت نواز میر،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی جہلم ویلی سلطان اعوان،چیئرمین ضلع کونسل مظفرآباد امتیاز عباسی،چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی،چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان،ارشاد قریشی،،پیرسید فیاض شاہ کاظمی،مولاناسید اسحاق نقوی،مولانا جمیل احمد جامی،سید آفاق شاہ،سیداظہر گیلانی،خواجہ شفیق،انصر پیرزادہ،لیاقت علی اعوان، سید احسان الحسن گیلانی،صدرجہلم ویلی بار ایسوسی راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر ہٹیاں بالا فرید خان،عاصم خالد اعوان، ڈاکٹر نذیر چک،قاضی عطاء الرحمان،قاضی الطاف،جہاندادعباسی،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ،مرزا آصف مغل،میر خالد لطیف،مرتضی کاظمی،خواجہ فیصل بشیر شال،سید شفیق کاظمی،اسلم کاظمی،کرنل(ر)عارف عباسی،صدر انجمن تاجران جہلم ویلی سید فیصل گیلانی،سیکرٹری جنرل محمد ممتاز اعوان،ممبر ڈسٹرکٹ کونسل خواجہ احسن منظور سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کو بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات گوہرآباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جہاں آج جمعہ کے روز ان کے ایصال ثواب کے لیے قل کی دعائیہ تقریب ہو گی گوہرآباد میں وزیر حکومت آزاد کشمیر دیوان علی خان چغتائی سے تعزیت کرنے والے افراد کا دوسرے روز بھی تانتا بندھا رہا

مزید خبریں