)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(نسواں) سدھنوتی صنم صغیر کے دفتر سے جاری سرکلر میں تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور صدر معلمات کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تعلیمی اداروںمیں منعقد ہونے والے جملہ پروگرامات
سالانہ نتائج تقسیم انعامات وغیرہ کی تقاریب میں طالبات سکول یونیفارم میں ہی ہوں گی جبکہ بچوں کے جملہ پروگرامات کا دورانیہ 1 گھنٹے سے زائد نہ ہو۔سرکلر کے مطابق ادارہ جات میں استقبالیہ تقاریب اور ویلکم سونگ نہیں پیش کیے جا سکتے ربیع الاول کے بابرکت ماہ میں سیرت النبی ۖ کے حوالے سے بچوں کو نعت اور تقرری مقابلہ کی تیاری کروائی جائے پھر ضلع کی سطح کا پروگرام منعقد کروایا جائے گا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us