شہریار آفریدی کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، اختیارات سے تجاوز پر ڈی سی اسلام آباد کی معافی مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شہریار آفریدی کی گرفتار پر اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈی سی اسلام آباد کی معافی مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ایم پی او جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ اس مو

ع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر سمیت پراسیکیوٹر قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔ جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں، کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں؟ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد نے عدالت میں جواب دیا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا، اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں

مزید خبریں