مظفرآباد (پی آئی ڈی)مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام یوم ولادت مصطفیﷺ کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں خورشید حسن خورشید گراونڈ میں قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ قومی سیرت کانفرنس میں علامہ پیر ڈاکٹر سلمان مصباحی، وزیر حکومت چوہدری محمد رشید،صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی،جنرل سیکرٹری سیرت کمیٹی خرم شہزاد، ایم ڈی آزادجموں و کشمیر بینک خاور سعید،،سالاراعلیٰ صاحبزادہ میاں عتیق جھاگوی،سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت کیپٹن عبدلمنان قریشی صاحبزادہ جاوید منان قریشی، شوکت جاوید میر، آصف مصطفائی، عبدالباسط قریشی،سردار مبارک حیدر ودیگر نے شرکت کی۔ قومی سیرت کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر ڈاکٹر سلمان مصباحی نے کہا کہ اسلام ہمیں محبت و بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا درس دیتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی زن
گی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن و سنت کو نصب العین بنانا ہوگا۔ رسول اللہ ﷺکی تعلیمات کو سمجھنا اور اپنانا انتہائی ضروری ہے۔ہمیں والدین سے حسن و سلوک کی تلقین کرنی چاہیے۔ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں، بیٹیوں کی اسلامی روایات کے مطابق تربیت کرنی چاہیے۔ جبکہ اس موقع پر قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں علماء و مشائخ، طلبا، میڈیا، ریسکیو اور پولیس کے آفیسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ٭٭٭٭٭ مظفرآباد (پی آئی ڈی) 30ستمبر 2023 مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام یوم ولادت مصطفیﷺ کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد میں عظیم الشان مرکزی جلوس کا انعقاد کیا گیا۔ میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس کی قیادت قائد حزب اختلاف آزادکشمیر خواجہ فاروق،صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی،جنرل سیکرٹری سیرت کمیٹی خرم شہزاد، سالاراعلیٰ صاحبزادہ میاں عتیق جھاگوی،سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت کیپٹن عبدلمنان قریشی صاحبزادہ جاوید منان قریشی، شوکت جاوید میر، سردار مبارک حیدر ودیگر نے کی۔ عاشقان رسولﷺ مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے شہر بھر سے سول سوسائٹی، وکلا ء اور طلباء قافلوں کی شکل میں مرکز ی جامع مسجد سلطانی پرانی کچہری پہنچے۔ مرکزی جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپر اڈا کے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس میں عاشقان مصطفیﷺ کی بری تعداد موجود تھی۔ شرکاء جلوس آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا،سرکار ﷺ کی آمد مرحبا مرحبا کے فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔مرکزی جلوس کا جگہ جگہ استقبال کیاگیا،پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی۔ مرکزی جلوس میں انتظامیہ، پولیس، محکمہ اطلاعات، میڈیا، ریسکیو، سول ڈیفنس، ایدھی اور مختلف سماجی تنظیموں کے رضاکار بھی شریک تھے۔ ٭٭٭٭٭