عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے سردارعتیق احمدخان

آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں ماہ ستمبر میں 13کشمیریوں کی شہادت پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہہ ہندوستانی فوج بے گناہ کشمیریوں کو مختلف جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہیدکررہی ہے۔اس وقت کشمیر حریت قیادت گھروں اورجیلوں میں بندہے،مقبوضہ کشمیر کو بھارتی حکومت نے جیل میں تبدیل کررکھا ہے،آئے روز نوجوانوں کشمیریوں کی شہادت ،گھروں میں چھاپے،خواتین کی عصمت دری معمول بن گئی ہے،کشمیری طلب

ء کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ ان تمام بھارتی عزائم، ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک مزاحمت جاری ہے بلکہ وسعت پذیر ہورہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باغ میں مسلم کانفرنس کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی زندگی کو عذاب بنا رکھا ہے اور بنیادی انسانی حقوق عضب کر رکھے ہیں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے۔موددی سرکار نے کشمیری نظربندوں کو بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ نظربندوں کو رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی مخدوش اور سنگین ہے جہاں 9لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی پامالیوں میں بے انتہا اضافہ کر دیا ہے،مودی سرکار کے اقدامات سے اس کے توسیع پسندانہ عظائم اور جموں و کشمیر کی موجودہ حالت کو تبدیل کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔اگر بھارتی دہشتگردی کو نہ روکا گیا توبھارت کی ہٹ دھرمی خطے کے امن کو تباہ کردے گی۔

مزید خبریں