ڈسٹرکٹ ہسپتال سدھنوتی میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے پائپ لائن بچھائی کا کام مزید تیز کر دیا گیا۔مہتمم تعمیرات عامہ عمارات ڈویژن سردار اجمل مصطفیٰ نے جاری کام کا معائنہ کیا اور موقع پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال سدھنوتی میں بقایا کام ہاسٹلز،پارک اور پانی کی فراہمی کے لیے منصوبہ کو ج
د مکمل کرنے کے لیے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خصوصی احکامات دیے ہیں۔ ہسپتال میں صاف پانی کی قلت کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں جس کے لیے جلد ہی پائپ لائن کی بچھائی مکمل کر دی جائے گی اور گریٹر واٹر سپلائی اسکیم سے ہسپتال کو پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔ کام کے معائنہ کے دوران مہتمم تعمیرات نے کام کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے واٹر سپلائی اسکیم کے لیے بروقت فنڈز فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پانی کے لیے بچھائی جانے والی پائپ لائن منصوبے کو جلد مکمل کریں گی جبکہ ہسپتال میں بقایا کام ڈاکٹرز ہاسٹلز کی عمارات مکمل ہیں جو آئندہ چند روز میں ان کا افتتاح کروایا جائے گا #/S
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us