اوگی(نامہ نگار) اوگی میں پٹرول پمپ میں فائرنگ سےنوجوان کے قتل کیس میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ کا عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا،مقتول کی گزشتہ رات ہی تدفین کردی گئئ۔تفصیلات کے مطابق عاد
پٹرول پمپ مانسہرہ روڈ اوگی پر باسط عرف نانگا ولد سرور خان ساکن نیل بٹلہ حال اوگی بیلہ ملوگا جوکہ پٹرول فلنگ کا کام کرتاتھا۔ وہ پمپ پرتعینات سیکیورٹی گارڈعدنان ولد خوشحال ساکن شمدھڑہ کے ریپیٹر گن سے اچانک کی گولی چل جانے سے زدمیں آکر موقع پرجاں بحقِ ہوا، پولیس نےملزم کوالہ قتل سمیت گرفتار کرکے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی۔بعدازاں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت نے آسکا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرکے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us