اوگی تحصیل چیئرمین نوابزادہ حسام کی کاوشوں سے بازار کی صفائی کے کروڑوں روپے کی مشینری ٹی ایم اے کے حوالے

اوگی(نامہ نگار) چیئرمین تحصیل اوگی نوابزادہ حسام نے جرمن این جی اوز کے تعاون سے اوگی بازار کی صفائی کے لئے 24 ڈسٹ بین۔ٹریکٹر لوڈر۔رکشہ لوڈر۔ڈمپر لوڈرکی فراہمی پرانہیں داد تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ جرمن این جی اوز سے جو بھی معاہدے وعدے کئےہوئے ہیں ان پر بھرپور عملدرآمد شروع ہےجوکہ خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ڈبلیو ایف اور دیگر این جی اوز کے اشتراک سے ٹی ایم اے اوگی کو صفائی ستھر

ئی میں بہتری لانے کیلئےکروڑوں مالیت کی جدید مشینری جن میں آٹومیٹک لفٹر ڈمپر لوڈر رکشہ اور بڑی تعداد میں کنٹینر اور سنیٹری ورکروں کیلئے یونیفارم کٹ فراہمی کی تقریب سے خطاب مین کیا۔انہوں نے کہاکہ (KFW) اور دیگر این جی اوز کے تعاون سے اوگی بازار شیر گڑھ روڈ اور توحید روڈ پر نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل کیا گیا نالہ سروڑ کی صفائی ستھرائی کی گئی اب دکانوں گھروں میں بچے کچھےپھلو اور سبزیوں سے کھاد بنانے کا عمل شروع ہوگا،ری سائیکلنگ پلانٹ جلدنصب ہوگا انہوں نے کہا کہ این جی او کے تعاون سے دربند کے مقام پر دو سولر انرجی ٹیوب ویلوں کی تعمیر کا کام جاری ہے بہت جلد فعال کردیئے جائینگے اس موقع پر ٹی ایم او عامر شہزاد سابق صدر ایوان تجارت اوگی سربلند خان ممبر نیبر ھڈ سید قدیر شاہ نے بھی اپنے خطاب میں ( K W F) سمیت دیگر این جی اوز کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور آگے مل کر اوگی بازار کو نیٹ اینڈ کلین بنانے کا عزم کیا

مزید خبریں