تحصیل غازی ہسپتال کی بجلی خراب مریضوں کو مشکلات کا سامنا

تربیلا غازی( طارق نواز ) تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال غازی کا مین بریکر شارٹ سرکٹ کے باعث جل گیا،عارضی بحالی کے بعد وارڈز محروم جبکہ ڈاکٹرز کو بجلی مل گئی، ایم ایس کہتے ہیں ڈی ایچ او کو آگاہ کردیا ہے مکمل بحالی پر 6 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، بجلی کی عارضی اور ڈائریکٹ بحالی خطرہ سے خالی نہیں،اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ بارشوں ک

باعث شارٹ سرکٹ کا واقعہ 9 محرم الحرام کو پیش آیا، جس میں اسپتال کا مین بریکر مکمل طور پر جل گیا،جس سے اسپتال کی بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی،اسپتال میں داخل اور او پی ڈی کے مریضوں سمیت اسپتال کے عملہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ہنگامی بنیادوں پر اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی کو بحال کیا گیا ۔لیکن عارضی بحالی سےآدھا اسپتال مستفید ہورہا ہے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی بجلی بحال ہےجبکہ وارڈز میں داخل مریض بجلی سے محروم ہیں، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر روشن زادہ کے مطابق بجلی کی مکمل اور محفوظ بحالی کے لئے ڈی ایچ او کو لیٹر لکھ دیا ہے، نئے پینل اور سپلائی لائن پر 6 لاکھ روپے کی لاگت ائے گی، انھوں نے بتایا کہ بجلی کی عارضی بحالی خطرہ سے خالی نہیں۔

مزید خبریں