برقیات ایڈھاک ملازمین کے ساتھ مستقلی کے وعدوں پر عملدرآمدنہ ہوسکا

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) محکمہ برقیات کی بیورو کریسی کی ایڈھاک عارضی کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ مستقلی کے وعدوں پر عملدرآمد کا انتظار کرتے 5غریب گھرانوں کے کفیل عارضی ملازمین زندگی کی بازی ہار گے 20سے 25سال تک محکمہ برقیات میں تسلسل کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے والے 8عارضی ملازمین کو طفل تسلیاں دے کر دن رات کام لیا جا رہا ہے 11ماہ تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے ان غریب ملازمین کی عمریں بھی مد ملازمت سے گزر گئیں ہیں کسی دوسرے محکمے میں بھی ان کو ملازمت نہیں دے سکتے ہیں یہ غریب عارضی ملازمین اور ان کے اہلخانہ ذہنی اضطراب کا شکار ہو گئے بیورو کریسی کے نا انصافی کا شکار یہ عارضی ملازمین احتجاج کر کے بھی تھک گئے حکمرانوں کے دروزاے بھی کٹھکٹھائے ہیں مگر صرف وقتی طور پر انہیں مطمئن کر دیا جاتا ہے قبل ازمیں عدالت العالیہ کے حکم پر بیورو کریسی نے 6ملازمین کو مستقل کرنا تھا لیکن 3عارضی مستقل کر کے ساتھ نئے 3اپنے من پسند بھرتی کر لے یہاں بھی ان کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے جو کہ سراسر ظلم زیادتی اور حق تلفی ہے یہ غریب ملازمین شہریوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے بجلی کے پولوں پر سرد گرم بارش کے برفباری کے موسم میں کام کرتے ہیں کارگردگی آفیسران ظاہر کرتے ہیں لیکن ان غریبوں کو حق نہیں دے رہے ہیں جس سے ان کے اندر مایوسی بے چینی پائی جاتی ہے ان ملازمین کی موجودہ وزیراعظم سے توقعات وابستہ ہیں کہ وہ عوامی وزیراعظم ہیں ان کو مستقل کریں گے۔



