مظفرآباد

میرپورانتظامیہ کی تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کاکیمائی تجزیہ کرانے کی ہدائت

میرپور (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر راجہ محمد صداقت خان کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں ضلعی سربراہان محکمہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میرپور شہراور اس کے مضافاتی علاقوں میں قائم شدہ جملہ فلٹر پلانٹس کا کیمیائی تجزیہ یقینی بنائیں۔انہوں نے مہتمم پبلک ہیلتھ انجینئر نگ 1میرپور سے محکمہ کے زیر کنٹرول میر پور شہر اور نیوسٹی کے اندر موجود واٹر ٹینکس اور ٹیوب ویلزکی کلورینیشن کی نسبت رپورٹ طلب کرلی۔جس میں شہراور نیوسٹی کے اندر موجود واٹرٹینکس اور ٹیوب ویلز کی کلورینیشن کی تفصیلات واٹر ٹینکس اور ٹیوب ویلز کی کلورینیشن کے لئے ملازمین کی مامورگی سمیت دیگر رتفصیل طلب کیں۔چونکہ قبل از یں فروری 2024 میں محکمہ لوکل گورنمنٹ، مسلم ہینڈز اور ”کورٹ“ کے تعاون سے میر پور شہر میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کا کیمیائی تجزیہ لیبارٹری سے کروایا گیا تھا۔ دو سال گذرنے کے باوجود ان فلٹریشن پلانٹس کا کیمیائی تجزیہ نہ ہوا ہے، نیز ان فلٹریشن پلانٹس کے بھی مقررہ مدت کے اندر تبدیل کریں تاکہ عوام الناس کو پینے کا صاف اور محفوظ پانی میسر ہو اور ڈیوٹی پر مامور ملازمین / نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ واٹر پلائنس میں نصب فلٹرز کو اندر معیاد بہر صورت تبدیل کرتے رہیں تا کہ عوام الناس کو صاف ستھرا پانی میسر آ سکے اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ میر پور شہر کے اندر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں قائم جملہ واٹر پلانٹس کے پانی کا لیبارٹری تجزیہ کرواتے ہوئے رپورٹ اندر ایک ماہ دفتر ڈپٹی کمشنر ارسال کی جائے۔ اقدام عوام الناس کو پینے کے صاف ستھرے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو صاف اور ستھرا پینے کا پانی میسر آ سکے اور وہ آلودہ پانی پینے سے محفوظ رہ سکیں۔\

Related Articles

Back to top button