مظفرآباد

فوڈ انسپکٹر ندیم میر ان ایکشن‘ مختلف مارکیٹوں کا دورہ

مظفرآباد (خبرنگارخصوصی) میئر میونسپل کارپوریشن سید سکندر نثار گیلانی چیف آفیسر صاحبزادہ ذوالفقار عالم کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر ندیم میر ان ایکشن مختلف مارکیٹوں کا دورہ ریٹ لسٹ اور روٹی نان باقرخانی کلچے کا وزن چیک کیا۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اور کم وزن پرفروخت کرنے والوں کو جرمانے صحت وصفائی کے نظام کا بھی چیک کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماہ مقدس میں کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دینگے۔ خدا کا خوف کرتے ہوئے ماہ مقدس میں شہریوں کو کم منافع پر اشیاء فراہم کریں اور ثواب کمائیں ایک ماہ میں قیامت نہیں آجائیگی۔ ریٹ لسٹ آویزاں رکھی جائے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ ہوگی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button