پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں‘سردارعتیق

مظفرآباد(محاسب نیوز)آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔افغانستان میں کامیاب کارروائی سے پاک فوج نے ایک بار پھر پیشہ وارانہ مہارت جرت اور قومی دفاع سے وابستگی کاعملی ثبوت دیا ہے۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ وارانہ مہارت پر فخر ہے۔بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، پاکستان سب سے امن، بھائی چارہ اور دوستی چاہتا ہے پاکستان دنیا بھر میں آج سفارتی محاذ پر سرفہرست ہے، بیگناہ شہریوں اور بچوں پرحملہ کرنے والوں کے لیئے کو ئی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی پاکستان دشمن عناصر کوہرمحاذ پرشکست فاش دی جائے گی۔ ملک دفاع ناقابل تسخیر،پاکستان سرحد پار دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کاحق رکھتا ہے۔



