مظفرآباد

میرپور چکسواری‘پولیس اور اشتہاری ملزمان میں فائرنگ تبادلہُ2اہلکار زخمی

میرپور (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی ضلع میرپور خرم اقبال کے مطابق علاقہ چکسواری میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2پولیس اہلکاران زخمی ہو گئے جبکہ 3ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔دوران کاروائی کانسٹیبل شاہد نوید کو 2گولیاں لگی جبکہ کانسٹیبل مبارک کو کندھے پر ایک گولی لگی دونوں زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم قاسم عرف کاشو کے خلاف افضل پور میں مقدمہ درج تھاجس پر ایس ایچ او تھانہ افضل پو ر عمران قاسم معہ پولیس نفری تفتیش مقدمہ علت 26/40 مورخہ 26فروری 2026بجرائم-511/506/489Y/384(2) APCتھانہ پولیس افضل پور تلاش،گرفتاری ملزم قاسم عرف کاشوبلا ولد کرم داد ساکن صابر آباد ڈھانگری بہادر چکسواری معہ نفری تھانہ پولیس افضل پور برسیدگی چکسواری معہ نفری تھانہ پولیس چکسواری بوقت 01:15بجے رات بمقام صابر آباد ڈھانگری بہادر بخانہ ملزم قاسم مذکور کے گھر تحت ضابطہ ریڈ کیا ملزم مذکور گھر پر دستیاب ہوا کو زیر مواخذہ لایا گیا تو مذکور کے دیگر5/6ساتھیوں نے جو چھت،دیگر نامعلوم مقامات پر چھپے تھے نے قاسم اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے انسپکٹر SHOتھانہ پولیس افضل پور وپولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی فائرنگ سے پولیس پارٹی میں سے مبارک حسین،شاہد نوید کنسٹیبلان موقع پر شدید زخمی ہو ئے جبکہ ملزمان پارٹی کی اپنی فائرنگ سے قاسم عرف کاشوبھی شدید زخمی ہوا۔02ملزمان موقع پر ہی گرفتار ہوئے جنہوں نے اپنے نام وپتہ (1)داؤد بٹ ولد انیس قوم کشمیری ساکن مریدکے (2)زاہد ولد کرم داد قوم جٹ ساکن ڈھانگری بہادر بتلائے،دیگر ملزمان فائرنگ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔گرفتار شدہ ملزمان میں زاہد کے قبضہ سے 01عدد کلاشنکوف 02عدد میگزین 06دانہ روند، جبکہ داؤد بٹ کے قبضہ سے 01عدد کلاشنکوف معہ میگزین 10دانہ روند برآمد ہوئے سرسری دریافت پر ملزمان بالا نے بتلایا کہ ان کے ساتھ رضوان عرف جانی لڑ،علی لاہوریہ اور علی عباس تھے جو بھی علاقہ پنجاب کے جرائم پیشہ ہیں نے بھی یہاں پناہ لے رکھی تھی۔برآمد شدہ اسلحہ ایمونیشن بطور وجہ ثبوت روبرو گواہان (1)وقار امین انسپکٹرSHO چکسواری (2)پرویز اخترASI تھانہ پولیس چکسواری کے بذریعہ علیحدہ علیحدہ فرد قبضہ پولیس میں لیا گیا جبکہ مزیدمکان کی چھت جائے فائرنگ ملزمان سے ایک عدد گاترہ سبز جس میں تین میگزین 60دانہ روند برآمد ہو ئے اس طرح ملزمان بالا نے اپنے ساتھی گرفتار شدہ ملزم قاسم کو حراست پولیس سے چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر بہ نیت قتل فائرنگ کرتے ہوئے اور دہشت گردانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کار سرکار میں مزاخم ہوئے اور اشتہاری ملزمان کو اپنے گھر پناہ دیکر جرائمAPC34,337AF,225,216,324,224,353,186,ATA6 کا ارتکاب کیا ہے۔جن کے خلاف مقدمہ عنوانی بجرائم بالا درج رجسٹر ہو کر تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button