مظفرآباد
پاکستان افغانستان کشیدگی ‘ آزاد کشمیر بھر میں ڈرون کیمرہ کے بیرونی استعمال پابندی

میرپور (پی آئی ڈی)آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے حالیہ ملکی صورتحال اور پاکستان افغانستان کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں ڈرون کیمرہ کے بیرونی استعمال پر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے اس سلسلہ میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرون کی پابندی کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔اس پابندی کی رو سے کوئی شخص بیرونی کوریج کے لئے عمارت کے باہر ڈرون کو فضائ میں نہیں اڑائے گا اور نہ ہی بیرون بلڈنگ ڈرون کیمرہ سے کسی قسم کی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔




