مظفرآباد

تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا،دیوان چغتائی

مظفر آباد(محاسب نیوز) وزیر تعلیم دیوان چغتائی نے کہا ہے کہحکومت تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔ وزیر حکومت چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے اور عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے گا¶ں بانڈی تگیاں میں نمبردار حاجی حبیب کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاوزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں معیارِ تعلیم کی بہتری کے لیے عملی اور م¶ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید نصاب کی تیاری اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری تعلیم ہی ترقی کی ضمانت ہے اور نئی نسل کو بہتر مستقبل دینے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ حکومت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔افطار ڈنر کے موقع پر سیکرٹری جنگلات چوہدری فرید،نوجوان قانون دان چوہدری محمد جمیل کھٹانہ ،چوہدری طاہر مصطفی و دیگر موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button