صدر کا خطاب قومی یکجہتی‘آئینی بالادستی‘جمہوری اقدار فروغ کا عکاس ہے‘فیصل راٹھور

اسلام آباد(پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو سراہتے ہوئے اسے جمہوریت کے استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ صدرِ مملکت کا خطاب قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی استحکام، باہمی مشاورت اور قومی اتفاقِ رائے وقت کی اہم ضرورت ہے اور صدرِ مملکت نے اپنے خطاب میں انہی نکات پر زور دیا ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب آئینی روایت کا حصہ ہے جو جمہوری تسلسل کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مزید فروغ ملے گا تاکہ عوامی مسائل کے حل اور قومی ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت بھی جمہوری استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے غیر جمہوری رویے کو افسوسناک قرار دیا




