مظفرآباد
فوڈ اتھارٹی میرپورکی رات گئے کارروائیاں‘دوکانداروں کو بھاری جرمانے

میرپور (بیورو رپورٹ)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی میرپور نے رات گئے کوٹلی روڈ پر معروف ریسٹورنٹس، ریفریشمنٹ سنٹرز اور فاسٹ فوڈ سنٹرز کے خلاف حفاظتی و صفائی کے معیار کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے مؤثر کارروائیاں کیں۔ ٹیم نے مختلف فوڈ بزنس پوائنٹس کا معائنہ کیا، جہاں متعدد مقامات پر غیر معیاری صفائی، ناقص سٹوریج اور آئل کے مضر استعمال جیسے مسائل سامنے آئے۔




