مظفرآباد

پیر چناسی روڈ پر تجاوزات کی آڑ میں قبضہ مافیا کا دھندہ عروج پر

مظفرآباد (راجہ اکمل جاوید سے)پیر چناسی روڈ پہ تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ کی مصروفیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قبضہ مافیا نے چائینہ کٹنگ شروع کر لی،محکمہ مال کی طرف سے جاری پابندی بھی ہوا میں زیرو پوائنٹ سے لیکر نیاز پورہ تک مین روڈ کے کناروں پہ ناجائز تجاوزات خالصہ سرکار،شاملات،محفوظ کاہچرائی پہ دھڑلے سے تعمیرات جاری محکمہ شاہرات عامہ کی عدم توجہی سرکاری خزانے سے تعمیر کیے جانے والی دیواریں بھی راتوں رات غائب قبضہ مافیا چھٹی والے دن ہفتہ اتوار کی رات کو بھاری مشینری لگا کر کٹنگ کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سے پیر چناسی جانے والی مین سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات ضلعی انتظامیہ،محکمہ شاہرات اور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنے فرائض سے نظریں چرانے لگے میرا تنولیاں پہلے موڑ ہو یا نیاز پورہ کا دیہات قبضہ مافیا کے پنجے مضبوط سڑک کے ساتھ کسی قسم کی تعمیر کے لیے محکمہ شاہرات سے این او سی ضرور ی ہوتی ہے مگر بغیر منظوری اور این اوسی کے تعمیراتی کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے خالصہ سرکار اور شاملات پہ ہر قسم کی تعمیر پہ دفعہ 144لگارکھا ہے قبضہ مافیا نے انتظامیہ کی مصروفیات کا مکمل استفادہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہے زیرو پوائنٹ سڑک کے کناروں پہ لگے حفاظتی پیراپٹ بھی توڑ دیے جو کسی خوفناک حادثہ کا سبب بننے گے یاد رہے کہ زیرو پوائنٹ سے لیکر نیازہ پورہ تک تجاوزات کے لیے ایک سرکاری کمیٹی پہ بھی بنی تھی جو اس تدارک کے لیے کام کرنا تھا لیکن یہ کمیٹی صرف کاغذوں تک ہی محدود رہی

Related Articles

Back to top button