مظفرآباد
سائیں سخی سہیلی سرکار کے عرس کا دوسرا روز زائرین کی حاضری
مظفرآباد (خبر نگار خصوصی) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے 126 ویں عرس مبارک کے دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں زائرین کی مزار پر حاضری ڈالیاں لائی گئیں روایتی کھیل گتکا دیکھنے زائرین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی عرس مبارک کے دوران سیکورٹی کے اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے، محکمہ اوقاف کے ایڈمنسٹریٹر خواجہ اقبال وار، اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر و منیجر چوہدری محمد یوسف کی ہدایت پر ملک وسیم، راجہ سلیم، راجہ ظہیر، فاروق چوہان و دیگر خود زائرین کو سہولیات کی فراہمی کی نگرانی کرتے ہرئے ہیں زائرین کو باعزت طور پر لنگر کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ خواتین زائرین کے لیے الگ لنگر فراہم کیا جا رہا ہے ہزاروں زائرین روزانہ دو اوقات میں لنگر کھاتے ہیں مزار پر آنے والے زائرین کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جاتا ہے۔ خواتین زائرین کے بیگ کی تلاشی لیکر اندر داخل کیا جاتا ہے۔ محکمہ صحت عامہ کی میڈیکل ٹیم، سینئر ٹیکنیشن محمد عرفان اعوان، جاوید اعوان، سید مختار کاظمی، قاسم سید عالم، احتشام مغل زائرین کو طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ محکمہ پولیس ضلع انتظامیہ اسپیشل برانچ اور سیکورٹی والے ادارے ملکر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیر اوقاف چوہدری رفیق نیئر، سیکرٹری خالد محمود مرزا کی ہدایت پر محکمہ اوقاف کا عملہ دن رات زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات، ایڈمنسٹریٹر اقبال وار، چوہدری یوسف کی ہدایت پر زائرین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں افسران خود نگرانی کرتے ہیں۔





