کشمیر ی کل بھارت کیخلاف یوم سیاہ بھرپور انداز سے منائینگے‘افتخار شاہ

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری عوامی رابطہ بورڈ و امیدواراسمبلی سید افتخار حسین شا ہ نے کہا ہے کہ سائیس اکتوبر کو سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے سرینگر میں اپنی افواج اتار کر کشمیریوں پر جارحیت کی تھی اور اس کے نتیجے میں بھارتی قبضہ جمانے کا آغاز ہوا۔ 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری اپنے عزم اور حوصلے کو اجاگر کرنے کے لیے یوم سیاہ مناتے ہیں تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر قانونی قبضے، کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم، اور بھارت کے ظلم و جبر کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔کل 27اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور انداز سے منائیں گے۔ یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور اس عزم میں وہ کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بھارت چاہے جتنا بھی طاقت کا استعمال کرے، کشمیریوں کے دلوں میں آزادی کی لگان اور حق خود ارادیت کا جذبہ کبھی کم نہیں ہو سکتا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، جس کا ساری دنیا کو نوٹس لینا ضروری ہے۔ڈاکٹر عشرت سجاد نے عالمی برادری سے درخواست کی کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے ذلیل و رسوا ہو کر واپس جانا ہو گا۔



