مظفرآباد

فوڈ اتھارٹی کا مقصدمعیاری خوراک یقینی بنانے کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے.وزیراعظم چوہدری انوارالحق

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے وفد نے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹرڈاکٹر عرفان اللہ کی قیادت میں ملاقات کی،وفد میں سینئر نیشنل پروگرام منیجر ضمیر حیدر،حفیظ اللہ اور امتیاز علی شامل تھے۔اس موقع پر وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، سیکرٹری خوراک /وائس چیئرمین فوڈ اتھارٹی سہیل اعظم،ڈائریکٹر فوڈ /سیکرٹری فوڈ اتھارٹی،عبدالحمید کیانی، محترمہ مہوش خادم،شعیب خورشید و دیگر آفیسران موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ریاست کے شہریوں کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ اتھارٹی ڈویژن،ضلعی اور تحصیل لیول پر اشیاء خورونوش کی معیاری فراہمی کو یقینی بنائے جس کے لئے محکمے کے آفیسران و اہلکاران مشنری جذبے سے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ادارے کی محکمے کے ساتھ کوآرڈینیشن سے محکمے کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ لوگوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے چیکنگ کے نظام کو مؤثر انداز میں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کو ضلعی سطح پر مضبوط بنایا جائے گا اور انہیں تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خوراک کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی معیاری کام کر رہی ہے جس سے شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔اس موقع پر نیوٹریشن انٹرنیشنل کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ادارہ آزادکشمیر میں اپنی خدمات بغیر کسی معاوضے کے پیش کر رہا ہے اس دوران ادارے نے 40 فوڈ آفیسرز کو تربیت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد معیاری خوراک یقینی بنانے کیلیے معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ اس سلسلے میں مزید معاونت بھی فراہم کرے گا اور لیبارٹری سے متعلق ایکوپمنٹ فراہم کرنے میں مدد دیگا تاکہ خوردنی تیل،آٹا،نمک اور دیگر اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کو ختم کیا جا سکے اور ان کی معیاری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھاڑٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کیلے جدید لیبارٹری آلات فراہم کیے گئے جن میں Qualitative Repid Testing Kitsجس کی مدد سے آٹا، آئل اور نمک میں Fortification کو چیک کیا جا سکتا ہے۔ CDR Food Lab اس کی مدد سے,آئل کے معیار کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button