مظفرآباد

کشمیری عوام بھارت کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں‘سردار یعقوب

اسلام آباد(بیورورپورٹ) سابق صدر ووزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر،پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پاک افواج نے ملکی سلامتی کے لیے بے پنا ہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاک افواج کے اقدامات قابل ستائش ہیں، پاک فوج نے ملک میں بد امنی پھیلانے والے دہشتگردوں کو واصل جہنم کرکے قوم کو بڑئے نقصان سے بچایا ہے، جس پر پاک افواج مبارکباد کی مستحق ہے، پاک افواج کے جوانوں نے ملکی سالمیت پر اپنے جانیں قربان کرکے ثابت کیا کہ ہم کسی بھی قیمت پر ملک کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،انہوں نے پاک افواج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے جوانوں نے کے پی کے میں جس بہادری اور جرات کیساتھ دہشتگردوں کا خاتمہ کیا ہے اس پر پری قوم کو فخر ہے،دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری کشمیری و پاکستان قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہم ہر قیمت پر ملکی سلامتی کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گئے،انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے پاکستانی قوم کا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے، سعودی حکومت کیساتھ دفاعی معاہدہ پاک افواج کی شاندار کامیابیوں کا نتیجہ ہے،پاک افواج کی صلاحیتوں کی وجہ سے آج پاکستان پوری دنیا بالخصوص مسلمہ امہ کے مظلوموں کے لیے ایک امید کی کرن ہے، پاک افواج دنیا کہ بہترین افواج میں شامل ہے، افغانستان سے پاکستان ہونی والی دہشتگردی کے خلاف پاکستانی ائیر فورس نے ایک منظم جاندار آپریشن کرکے ثابت کیا ہے کہ پاک فضائیہ دہشتگردوں کو چاہے کہیں بھی چھپ جائیں انہیں نشان عبرت بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری مودی کی گیدڑ بھاکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، اگر دوبارہ مودی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر یا پاکستان میں کوئی دہشتگردی کی کوشش کی گئی تو کشمیری قوم پاک افواج کیساتھ ملکر نشان عبرت بنا دیں گئے،کشمیری بھارت کی کسی بھی مذموم کوششیں کو کامیاب نہیں ہونے نہیں دیں گئے،پاک افواج نے چند ماہ پہلے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر ثابت کیا تھا کہ پاک افواج کسی بھی جارحیت کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مودی کو اس کے گھر میں گھس کر طیارئے مار گرائے تھے، اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو مودی کو نشان عبرت بنایا جائیگا،

Related Articles

Back to top button