مظفرآباد

تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے،چوہدری انوارالحق

مظفر آباد (محاسب نیوز‘پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے قلم الائنس سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفد کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کا اساتذہ کی سکیل اپ گریڈیشن پر وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفد نے قلم الائنس سکول ٹیچرز آگنائزیشن کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظمآزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ تعلیم کی بہتری ترجیح ہے، اساتذہ معاشرے میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت عوام دوست پالیسیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، موجودہ حکومت نے اجتماعی مفاد کو فوقیت دی ہے، عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، انھوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کی عزت، وقار اور پیشہ ورانہ ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے، اس موقع پر قلم الائنس کے وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے فروغ، طلبہ کی رہنمائی اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔وفد میں واجد حمید، تیمور الحسن اعوان، سید طاہر حسین شاہ، راجہ عاصم شمیم، خالد سلہریا، راجہ خاور رفیق اور میر نسیم قریشی سمیت دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button