مظفرآباد

پاک آرمی‘آزاد حکومت کے زیراہتمام بنیان مرصوص فیملی فیسٹیول، دفاعی نمائش آغاز

مظفرآباد(محاسب نیوز) پاکستان آرمی اور حکومت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام ”بنیان المرصوص فیملی فیسٹیول و دفاعی نمائش 2025” کا آغاز ہو گیا۔ اس فیسٹیول اور نمائش کا انعقاد نیلم اسپورٹس کمپلیکس مظفرآباد میں کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ میں روایتی کشمیری کھانوں، اسٹریٹ فوڈز، سمیت متنوع فوڈ اسٹالز کا اہتمام کیا گیا ہے، جب کہ جدید و قدیم اسلحہ، پاکستان آرمی کے دفاعی ساز و سامان کی نمائش اور لائیو ڈیمانسٹریشن بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیری ثقافتی اسٹالز میں روایتی دستکاریاں، شالیں، مقامی آرٹ، فوک میوزک اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کییجارہے ہیں، یہ فیسٹیول صبح 9:00 بجے سے رات 09 بجے تک عوام کے لیے کھلا ہے۔ حکومت آزادکشمیر کے سیکرٹری خوراک سردارسہیل اعظم،سیکرٹری جنگلات انصریعقوب، سیکرٹری شہری دفاع و سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد فرید، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن قاضی عنائت علی اور ڈائریکٹرجنرل ایس ڈی ایم اے سردار وحید خان،ڈائریکٹر ایس ڈی ایم اے معظم ظفر، ڈائریکٹراطلاعات محمد بشیر مرزا ودیگر نے فیسٹیول کا دور کیااور سٹالز کا معائنہ کیا۔ ”بنیان المرصوص فیملی فیسٹیول و دفاعی نمائش”میں پاک افواج کی جانب سے پرانے اور نئے اسلحے کی نمائش کی گئی ہے جبکہ ریسکیو1122،پاک آرمی،نیوی، ائیرفورس،محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی،محکمہ معدنی وسائل، سمال انڈسٹریز، ٹیوٹا،سیاحت، ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن،پاورڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،جنگلات، سول ڈیفنس، جموں وکشمیر لبریشن سیل، کشمیر کلچرل اکیڈمی، پولیس، گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن، بوائز سکاوٹس سمیت پرائیویٹ کاروباری اداروں کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button