مظفرآباد

فوڈاتھارٹی نے تین کمپنیوں کی پراڈکٹس مضر صحت قراردیکر پابندی لگادی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عوام الناس کو معیاری اور متوازن اشیاء خوردنوش کے حصول کو یقینی بناتے ہوئے ضلع مظفر آباد سے خوردنی آئل اور گھی، جوسز، پاپڑ/ سنیکس، چائے اور آئسکریم وغیرہ کے 42 کمپنیز کے سیمپلز مارکیٹ سے حاصل کرتے ہوئے لیبارٹری تجزیہ کروایا گیا۔ تجزیاتی رپورٹس کی روشنی میں 03 کمپنیز کی پراڈکٹس غیر تسلی بخش قرار پائے جس میں Sufi Bashir & Sonsکمپنی کی پراڈکٹ Maaz red chilli powder،اور Century Premium کمپنی کی پراڈکٹ Century Elbow Macroni غیر معیاری / مضر صحت قرار پائی جس پر متذکر کمپنیز و مبلغ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے پراڈکٹس پر پابندی عائد کی گئی جبکہ Salva vehari vermicilli کمپنی کی پراڈکٹ Salva vermicilli کی Labelling درست نہ ہونے پر کمپنی پر مبلغ 30,000 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے Labelling فوری طور پر درست کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ سیکرٹری فوڈ اتھارٹی عبد الحمید کیانی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خوردنوش کے حصول کو ممکن بنانے کیلے بلاتعطل و بلاتخصیص کار دوائیاں جاری رکھی جائیں گی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ معزز عدالت العظمی کی جانب سے وقتا فوقتا فوڈ اتھارٹی کو دی گئی ہدایات کی روشنی میں غیر معیاری اشیا بالخصوص منرل واٹرز، آئل اینڈ گھی، پاپڑا سنیکس، ٹافیاں اور دیگر فوڈ پراڈکٹس شامل ہیں کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا عملہ بلا تخصیص کا روائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

Back to top button