مسلم لیگ ن کے پاس ہر حلقے میں زیادہ اچھے تگڑے امیدوار ہیں‘فاروق حیدر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس آزادکشمیر کو مسائل سے نکالنے اور پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے قابل عمل منصوبہ تجربہ کار ٹیم اور پچھلی کارکردگی ہے جس کی بدترین مخالف بھی مثالیں دیتے ہیں مسلم لیگ ن متحد منظم انشاء اللہ اگلے سال حکومت بنانے جارہی ہے نوازشریف ہمارے قائد ان کی قیادت میں بھرپور مہم چلائیں گے میراکبر خان کی شمولیت سے نہ صرف ضلع باغ بلکہ آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ کو تقویت ملی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر سردار میر اکبر خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال بعد ازاں میڈیا سے گفتگو اور ضلع پونچھ ضلع سدھنوتی ضلع کوٹلی ضلع مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سابق وزرا سابق امیدواران اسمبلی مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمیں آپس میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے جماعت میں ٹکٹ کا امیدوار ہونا اور اس کے حصول کے لیے جائز طریقہ کار سے جدوجہد کرنا ہر سیاسی کارکن کا حق ہے ن لیگ کے پاس ہر حلقے میں ایک سے زیادہ اچھے تگڑے امیدوار ہیں لیکن ٹکٹ کسی ایک کو ہی ملنا ہے اور جماعت کے فیصلے پر سب کو اتفاق کرنا چاہیے جماعت کی کامیابی ہماری کامیابی اور عزت کا باعث یے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے مشکل ترین حالات میں صبر استقامت کا مظاہرہ کیا ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں


