ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت سے راجہ محمد زراعت کی قیادت میں وفد کی ملاقات

میرپور(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت سے سابق لارڈ مئیر آف سلاو، برطانیہ راجہ محمد زراعت خان نے وفد کے ہمراہ ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں انھوں نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میرپور کی نئی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وفد میں راجہ محمد خیرات خان، نائب صدر کشمیر پریس کلب میرپور رانا شبیر راجوروی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری کشمیر پریس کلب میرپور و ڈپٹی جنرل سیکرٹری اے کے این ایس چوہدری خالد محمود انجم شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ضلع میرپور کے انتظامی ڈھانچے، جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات کی فراہمی، شہری مسائل کے حل اور خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ میرپور میں شفاف، منظم اور عوام دوست نظام کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے، بنیادی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



