اقتدار کبھی پیپلزپارٹی کی منزل نہیں رہا ہے، لطیف اکبر

مظفرآباد(محاسب نیوز)سپیکر قانون ساز اسمبلی سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا اقتدار کبھی پیپلز پارٹی کی منزل مقصود نہیں رہا بلا تخصیص وسائل کی حقداروں کی دہلیز پر فراہمی اور خدمت خلق کی امانت کا ذریعہ ہوتا ہے، پیپلز پارٹی مظبوط وفاق کی علامت اور آئین پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع کیلئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاک فوج کی دفاعی استعداد کار پیشہ ورانہ مہارت کو محفوظ کر کے قوم کو عالمی برادری میں باوقار بنیاد فراہم کرنے کی نصف صدی قبل منصوبہ بندی کی تھی دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی کے حصول میں تمام رکاوٹیں پاؤں تلے روند دیں اور مشکلات کا سامنا کیا امریکن کی جانب سے ایف سیکس طیاروں پر عائد پابندیاں پریسلر ترمیم کے ذریعے ختم کروانے میں لازوال سفارتی کامیابیاں حاصل کیں اسی لئے پاکستان ہمارا مان پاک فوج کو فخر مانتے ہیں سبز ہلالی پرچم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سمیت گمنام ہیروز افواج پاکستان کی شہادتوں قربانیوں کا ترجمان ہے وہ گزشتہ روز یہاں کشمیر ہاؤس میں سپیکر چیمبر میں وزرائے کرام ممبران اسمبلی کے علاوہ پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور مہاجرین کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں میں گفتگو کر رہے تھے




