پشاور (بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا میں نو اور 10 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک ہوگئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے نو اور دس ستمبر کے دوران تین مختلف کارروائیوں میں 19 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔یہ تمام خوارج بھارتی سرپرست گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 14 خوارج مارے گئے۔شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں چار خوارج ہلاک ہو گئے۔بنوں ضلع میں ایک الگ مقابلہ پیش آیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کو جہنم واصل کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سمیت مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی خارجی کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

حویلیاں( نامہ نگار) حویلیاں میں اسسٹنٹ کمشنر سمیرا محسود نے غیر قانونی تجاوزات اکھاڑ پھینکی فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قاہم تجاوز کو ختم کر کے روڈ اور فٹ پاتھ کلئیر کروا دیے عوام کا خرج تحسین تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرll حویلیاں سمیرا مسحود ڈی ایس پی حویلیاں، ساجد فاروق، ڈی ایس پی ٹریفک سجاد خان تنولی، ایس ایچ او حویلیاں علی خان کی نگرانی میں TMA حویلیاں اپنی ٹیم کے ساتھ صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے امیر معاویہ چوک اور دیگر جگہ پر کاروائی کی جگہ جگہ تھڑوں اور روڈ پر موجود ریڑھیوں کو روڈ سے کلئیر کروا کر روڈ کی تجاوزات ختم کروائی اس موقع پر ٹی ایم اے حویلیاں کے سینٹری سٹاف بھی اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں کے ہمراہ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا مسحود نے کیا اگر کوئی تجاوز کرکے روڈ میں رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف کاروائی جرمانے اور تھڑے ریڑھیوں کو ضبط کیا جائے گا ہم خشیت کے روزگار کو ختم کرنے کے لئے نہیں کر رہے بلکہ اپنی حدود میں رہ کر تمام لوگ کام کریں اور عوام الناس پیدل چلنے والے اور گاڑیوں کو سہولت فراہم ہوگی تو تاجروں کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوگا پیدل چلنے میں دشواری سے خریدار دوسری مارکیٹوں کا رخ کرتے ہیں