Uncategorized

سردار جاوید ایوب کا اپنے حلقہ انتخاب کوٹلہ یونین کونسل راجپیاں کا دورہ

پٹہکہ (پی آئی ڈی) وزیر وائلڈ لائف فشریز و ترقیاتی ادارہ مظفرآباد سردار جاوید ایوب کا اپنے حلقہ انتخاب کوٹلہ یونین کونسل راجپیاں کا دورہ۔ دورہ کے دوران وزیر حکومت نے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بیلی برج راجپیاں،لنک روڈ شورنیاں اور لنک روڈپٹیاں تا چھٹہ راجکوٹ کا افتتاح کیا۔اس کے علاوہ مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور نمائندگان موجود تھے۔ وزیر حکومت نے راجکوٹ کے مقام پر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔حلقہ انتخاب کے دورہ میں وزیر حکومت کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button