گلگت بلتستان

ڈائریکٹر جنرل GDA کا سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ

کام کی تکمیل کو مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے،ڈائریکٹر جنرل GDA

گلگت(پ،ر)ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری سیوریج سسٹم اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ اہسپتال روڈ، کنوداس اور جٹیال کے مختلف حصوں میں جاری سینیٹری سیوریج پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے کہا کہ کام کی رفتار اور معیار میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے۔ اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے تمام متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کام کی تکمیل کو مقررہ وقت کے اندر یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button