حکومت ذےلی کنبوں ، متاثرےن منگلاڈیم کے مسائل کو فوری ےکسو کرے‘سردار عتیق

راولپنڈی(بیوروپورٹ) صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزےراعظم آزاد کشمیر سردار عتےق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت مےرپور مےں ذےلی کنبہ جات ، متاثرےن منگلا ڈےم کے مسائل کو فوری ےکسو کرے ، حکومت کے پاس وقت کم اور کام زےادہ ، پی پی پی کے سابقہ حکومت مےں متاثرےن منگلا ڈےم کے ساتھ جوناانصافی کی گئی اس کا بھی ازالہ کرنے کےلئے اللہ تعالیٰ نے پےپلزپارٹی کو اےک بار پھر موقع دےاہے ، اس حوالے سے چےئرمےن واپڈا اور وزےراعظم پاکستان (وقت )سےد ےوسف رضا گےلانی کے حکم پر متاثرےن منگلا ڈےم کی آباد کاری کے حوالے سے 2008ئ نوٹےفکےشن جاری کےا گےا تھا پر عملدرآمد وقت کی ناگزےر ضرور ت ہے، ان خےالات کا اظہار صدر مسلم کانفرنس سردار عتےق احمد خان نے صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس عرب امارات قاضی ظفر اقبال ، سردار رشےد جمال مرکزی ممبر ملس عاملہ ، مرزا محمد حنےف جرال سے گفت گو کرتے ہوئے کےا ، انہوںنے کہا کہ 2016 مےں منگلا ڈےم کے متاثرےن سمیت ذےلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے عملدرآمد کمےٹی کے اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا تھا کہ پی سی ون کی منظوری سے قبل ہر شادی شدہ متاثرہ منگلا ڈےم کو ذےلی کنبہ تسلےم کےا جائے گا، اسی طرح خالق آباد، چترپڑی مےں مقےم مہاجرےن کو بھی حقوق ملکےت دےئے جائےں گے ، انہوں نے کہا کہ بھمبر افتخار آباد مےں بھی سابقہ حکومت نے مہاجرےن کے ساتھ ان کی آبادکاری کے حوالے سے کوئی تعاون نہےں کےا ، جس سے متاثرےن دربدر کی ٹھوکرےں کھانے پر مجبور ہےں، انہوں نے کہا کہ متاثرےن منگلا ڈےم سمیت مہاجرےن کی آبادکاری کے حوالے سے مسلم کانفرنس اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی ، مسلم کانفرنس نے ہمےشہ مہاجرےن اور متاثرےن کی آباد کاری مےں بھرپور کردار ادا کےا ہے ، اس حوالے سے چےئرمےن واپڈا بھی اپنا کردار ادا کرےں، متاثرےن منگلا نے آزادکشمیر اور پاکستان کو روشن کرنے کےلئے اپنے گھر بار اور آبائو اجداد کی قبروں سمیت قےمتی املاک کی قربانےاں دیں جو آج بھی وفاق اور آزاد حکومت کی طرف دےکھ رہے ہےں ، انہوں نے متاثرےن کے وفد کو ےقےن دلاےا کہ مسلم کانفرنس آپ کے مسائل کو اجاگر کرنے مےں کوئی کسر اٹھا نہےں چھوڑے گی، مستقل آباد کاری متاثرےن منگلا اور مہاجرےن کا حق ہے جس کےلئے ہر فورم پر آواز بلند کرےں گے، سردار عتےق احمد خان نے وزےراعظم پاکستان مےاں محمد شہباز شرےف ، چےئرمےن سےنےٹ سےد ےوسف رضا گےلانی سے متاثرےن کی آباد کاری کے حوالے سے کردار ادا کرےں، جنہوں نے پاکستان کو روشن کرنے کےلئے لازوال قربانی دی ہے ۔




