عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کیلئے ذمہ داریاں پوری کرے، حریت کانفرنس
سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے جدوجہدآزادی کشمیر کو بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو عالمی سطح پر ایک منصفانہ جدوجہد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں کشمیری عوام کوانکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی ضمانت فراہم کی ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے اور جموں و کشمیر میں رائے شماری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔حریت ترجمان نے سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور عام شہریوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری نظربندوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ہیں عبدالرشید منہاس نے کہاکہ کشمیری نظربندوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی اور انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی جو کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے جدوجہدآزادی کشمیر کو بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ حریت ترجمان نے کہاکہ بھارت جھوٹے فلیگ آپریشنز اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے منسلک کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی حمایت کرے اور جموں و کشمیر میں