مظفرآباد

این سی ایچ ڈی کے بالا حکام کا ڈسٹرکٹ حویلی کا دورہ

حویلی کہوٹہ(بیورو رپورٹ راجہ محمود راٹھور سے) این سی ایچ ڈی کے بالا حکام کا ڈسٹرکٹ حویلی کا دورہ بشارت خان (ڈپٹی ڈائریکٹر این۔سی۔ایچ۔ڈی پونچھ ڈویژن راولاکوٹ)، سردار محمد اسد خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر این۔سی۔ایچ۔ڈی راولاکوٹ) اور عثمان اکبر (مانیٹرنگ آفیسر این۔سی۔ایچ۔ڈی باغ) حویلی کے کمیونٹی فیڈر اسکولوں کی مانیٹرنگ کے سلسلے میں کہوٹہ تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام حویلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد نے ان حویلی کے حوالے سے بریفنگ دی اور ان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔ظہرانے میں وحید قادر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر این۔سی۔ایچ۔ڈی حویلی)، سید منصور علی گیلانی اور خواجہ نوید احمد (کمپلائنس مانیٹرز بی۔آئی۔ایس۔پی حویلی) بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ? خیال ہوا۔بعد ازاں بی۔آئی۔ایس۔پی آفس حویلی کہوٹہ میں باقاعدہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں این۔سی۔ایچ۔ڈی اور بی۔آئی۔ایس۔پی کے مشترکہ NSER اور WET پراجیکٹس کے حوالے سے اپڈیٹس شئیر کی گئیں۔ اجلاس کے شرکاء نے رواں منصوبہ جات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button