ہمیں اپنی انا کو محمد حضرت مصطفیؐ کی خاطر قربان کرنا ہوگا، علامہ زبیر

میرپور (بیورو رپورٹ)علامہ زبیر احمدنقشبندی نے کہا ہے کہ آؤ حضور ﷺسے عہد وفا کریں نفرتوں کے خلاف محبتوں کو عام کریں حضور سے محبت کا دم بھرنے والے دنیا میں بھی کامیاب ہیں اور آخرت میں بھی سرخروہوں گے۔انہوں نے کہا ہم میلاد مصطفی ﷺکے قریب ہوتے جارہے ہیں اور سیرت مصطفیﷺ سے ہم دور ہوتے جارہے ہیں ہم نے میلاد مصطفی کو تو اپنا لیا مگر سیرت رسولﷺ کو نہ اپنا سکے ہم اپنی انا کو محمد مصطفی ﷺکی خاطر قربان نہیں کر سکے ہم تقسیم در تقسیم ہوتے جارہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کے ہم آقاعلیہ السلام کی سیرت وکردار پر مبنی آفاقی پیغام امن محبت،رواداری،صبر وتحمل،برداشت کو عام کریں اپنے رویے اپنی سوچوں کو درست سمت متعین کریں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے کائنات میں امن وسکون آگیا بے سہاروں کو سہارا مل گیا یتیموں کو دست شفقت مل گیا غریبوں مسکینوں محتاجوں کی زندگیوں میں نکھار آگیا ہر طرف سبزہ ہریالی امن سکون وراحت آگئی آج کے دن ہم عہد کرتے کہ اپنے تمام تر نسلی لسانی گروہی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آقا علیہ السلام کی سیرت وکردار کو اپنی زندگیوں کا اوڑھنا بچھونا بنائیں گے اسی میں ہماری کامیابی و کامرانی کا راز پوشیدہ ہے