Uncategorized

دارالحکومت کی معروف سیاسی شخصیت حنیف اعوان انتقال کرگئے

مظفرآباد(جہانگیر حسین اعوان سے)دارالحکومت کی معروف ودرویش سیاسی شخصیت سابق وزیر محمد حنیف اعوان انتقال کرگئے ہیں۔ جن کی نماز جنازہ آج مظفرآباد میں ادا کی جائے گئی۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہیں فضا سوگوار ہوگئی۔ محمد حنیف اعوان ایک درویش منش سیاستدان تھے۔ انہوں نے زمانہ طالب علمی سے سٹوڈنٹس پالیٹکس کا آغاز کیا۔پھر عملی سیاست میں داخل ہوگئے۔ سردار محمد ابراہیمخان کیساتھ مشیر رہے۔ حلقہ تین سے پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر وزیر رہے۔ انہوں نے مختلف تحریکوں میں حصہ لیا۔ عوامی حقوق کی خاطر سیاسی جدوجہد میں کئی با جیل گئے۔ ماریں کھائی۔ سیاسی میں رواداری کو پروان چڑھایا۔ ان کے انتقال پر سردار مختا ر احمد خان عباسی سمیت دیگر شخصیات نے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ سردار مختا ر احمد خان نے تعزیتی بیان میں کہا کہ محمد حنیف اعوان دارالحکومت کی بڑی سیاسی شخصیت تھے ان کی عوام کیلئے بڑی خدمات ہیں۔ ان کی وفات سے پیداہونیوالا خلا پر نہیں ہوگا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ہم ان کی بلندی درجات کیلئے دعا گوہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

Related Articles

Back to top button