ابیٹ آبادتازہ ترین

ایمرجنسی صورتحال میں معیار ی سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد(محاسب نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے ریسکیو 1122 آفس ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد نے ڈپٹی کمشنر کو ریسکیو آپریشنز، دستیاب سہولیات اور مشینری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران ریسکیو ٹیم کی کارکردگی اور فوری رسپانس پلان پر بھی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی صورتحال میں بروقت اور معیاری سروسز کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی ٹریننگز اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں آلات اور مشینری کی ہر وقت دستیابی و کارکردگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ گلیات کے لیے خصوصی سنو بلوئرز اور 4×4 ایمبولینسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ برف باری کے دوران بھی ریسکیو آپریشنز متاثر نہ ہوں۔

Related Articles

Back to top button