مظفرآباد

مہاجرین 89ء کوٹے کا خاتمہ، عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

مظفرآباد(محاسب نیوز)مہاجرین 1989ء کے کوٹہ کا خاتمہ، عدالت العالیہ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر، سینئر قانون دان سردار ریشم خان ایڈووکیٹ اور محمود اختر قریشی ایڈووکیٹ نے قاضی عمران اور چوہدری عبدالواحد کی جانب سے عدالت العالیہ کے فیصلہ مجریہ 18 اگست کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مہاجرین 1989ء اور مہاجرین 1947ء و 1965ء کی حیثیت برابر نہیں ہے،1965اور 1947ء کے مہاجرین کو پاکستان اور آزادکشمیر میں مستقل آباد کیا جا چکا ہے جب کہ 1989ء کے مہاجرین ابھی تک مستقل آباد کاری کے منتظر ہیں، ان کے بچوں کا تعلیمی اداروں میں داخلے کا عمل عدالتی فیصلے کی وجہ سے رک گیا ہے، وکلاء نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ مہاجرین 1989ء کا 6فیصد کوٹہ بحال کیا جائے تاکہ ان کے بچوں کے داخلوں کا معاملہ یکسو ہو سکے، مہاجرین 1989ء کی مستقل آباد کاری اور حیثیت کا تعین ہونے تک 6فیصد کوٹہ بحال رکھتے ہوئے اس پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جائیں، اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button