گلگت بلتستان

ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ بلتستان یونیورسٹی کی تربیتی نشست اختتام پذیر

طلباء و بالبات جدید ہنرمندی سے خود کو مُزیّن کریں اور اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کریں،ماہرین

سکردو (پریس ریلیز) ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ بلتستان یونیورسٹی کے تحت منعقدہ چار روزہ تربیتی نشست اِختتام پذیر ہوگئی۔ تربیتی نشست کا عنوان ”اکیسویں صدی میں ہنرمندی“ تھا۔ چار روزہ ٹریننگ کے دوران بلتستان یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 20 طلباء وطالبات کو تربیت دی گئی۔ اِس موقع پر شعبہ ہائے زندگی کے مختلف ماہرین نے جدیدمنظر نامہ میں ”ہنرمندی“ کی ضرورت و اہمیت پر بات کی اور اُصول و قواعدکی طرف اشارہ کیا۔ ماہرین نے طلباؤ طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ہنرمندی سے خود کو مُزیّن کریں اور اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نظریات و خیالات صرف اَزبر کرنا کافی نہیں بلکہ عملی طور پر اُن خیالات و نظریات کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ وہ طالب علم زیادہ کامیاب تصور ہوگا جس میں ”علم“ کے حصول کے ساتھ ساتھ ”فن و ہُنر“ سیکھنے کی قابلیت ہو۔ چار روزہ تربیتی نشست کے اختتام پر ایک پُروقار تقریب کانفرنس ہال میں منعقدہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین اور رجسٹرار ڈاکٹر میرعالم تھے۔تقریب کے دیگر مہمانوں میں آغا خان رولر سپورٹ پروگرام کے ریجنل مینجر راحت صاحب شامل تھے۔ جبکہ ڈائریکٹر آف پروفیشنل اینڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جواد عثمان ارشدؔ اور ڈپٹی ڈائریکٹر نائلہ بتول نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

Related Articles

Back to top button