گلگت بلتستان

معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن کا جوتل کا دورہ

حکومت متاثرین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، اور ایریگیشن سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بحالی اولین ترجیح ہے،حسین شاہ

گلگت(محاسب نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن حسین شاہ نے جوتل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے سلسلے میں جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، تاکہ مقامی آبادی کی مشکلات کو جلد از جلد کم کیا جا سکے۔معاون خصوصی حسین شاہ نے اس موقع پر اپنے گفتگو میں کہا کہ حکومت گلگت بلتستان متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ایریگیشن سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بحالی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مذہد کہا کہ حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلد معمولاتِ زندگی کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔

Related Articles

Back to top button