گورنر GBسے رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر میر عالم کی ملاقات
یو او بی ایس اور کے آئی یو قوم کی اثاثہ ہیں،دونوں جامعات طلبہ کو گھر کی دہلیز پر تعلیم فراہم کررہی ہیں، گورنرGB

سکردو (پریس ریلیز) رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی سکردو ڈاکٹر میر عالم کی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ایک اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر میر عالم نے گورنر گلگت بلتستان کو بلتستان یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور جامعہ ہذا میں جاری ترقیاتی، تدریسی و تحقیقی اُمور سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر میر عالم نے گورنر کو بتایا کہ بلتستان یونیورسٹی معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ مجھ سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور معاون اسٹاف اپنی بھرپور فعالیت کا مُظاہرہ کررہا ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ بلتستان یونیورسٹی میں 3 ہزار سے زائد طلباؤ طالبات زیرِ تعلیم ہیں اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ کم وسائل کی موجودگی میں بڑے مسائل کو حوصلہ مندی کے ساتھ حل کریں۔ رجسٹرار ڈاکٹر میر عالم نے بتایا کہ بلتستان یونیورسٹی اپنے قیام کے ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے اور نوزائیدہ جامعہ ہونے کی بناء پر مقتدر حلقوں سمیت عوامی توقعات بہت زیادہ ہیں۔ ہم پُرعزم ہیں کہ ہم تمام تر توقعات پر پورا اُترتے ہوئے جامعہ ہذا کو مثالی درسگاہ بنائیں اور ملک کی بہترین جامعات میں اِس کا شمار ہو۔ اِس موقع پر ڈاکٹر میر عالم نے بلتستان یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ سکردو شہر سے بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت تک پختہ سڑک نہ ہونے کی بناء پر شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ اپنی ذاتی دلچسپی سے یونیورسٹی کی نئی عمارت تک پختہ سڑک کی تعمیر کا مسئلہ حل کروائیں۔ نیز اُنہوں نے سید مہدی شاہ سے درخواست کی کہ وہ یونیورسٹی کے وسائل میں اضافہ کیلئے وفاق سے رابطہ کریں۔ دریں اثناء گورنر گلگت بلتس