ابیٹ آبادتازہ ترین

حویلیاں کوٹلہ 1ہی خاندان کے 4افراد کا لرزہ خیز قتل

حویلیاں(نامہ نگار) تھانہ حویلیاں کی حدود گاوئں کوٹلہ میں 4افراد کا لرزہ خیز قتل سگے بھائی نے بھائی، بھابھی اور دو حقیقی بھانجیوں کو آتشیں اسلحہ سے فاہرنگ کرکے قتل کر دیا وقوعہ کے بعد ملزم فرار تھانہ حویلیاں میں مقتول راشد خان کے سسر جہاہزیب خان ولد مقرب خان نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں گذشتہ روز حویلیاں امیر معاویہ چوک میں موجود تھا کہ مجھے اطلاع ہوئی کہ میری بیٹی سمیت، میرے داماد راشد خان سندس بی بی، واجدہ بی بی، سعدیہ بی بی جو کھیت میں کام کر رہے تھے کہ اچانک قاتل ادریس نے معمولی توں تکرار پر آتشیں اسلحہ سے فاہرنگ کرکے قتل کردیا ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل بھی قاتل ادریس نے جیل کے اندر بھی قتل کی واردات کرچکا ہے ذرائع کے مطابق قاتل ادریس دماغی طور پر کچھ مکمل ٹھیک نہیں تھا تھانہ حویلیاں نے قاتل ادریس کے خلاف زیر دفعہ 302ppC کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی پولیس ایس ایچ او حویلیاں علی خان کی نگرانی میں مختلف مقامات پر قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنی شروع کر دی

Related Articles

Back to top button