
ہری پور (ڈپٹی بیورو)حویلیاں کے نواحی گاو¿ں دیوال میں گھریلو تنازعہ خونی سانحے میں بدل گیا، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار شیراز افضل نے اپنے ہی بیٹے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ 30 سالہ سردار عمر شیراز موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔تھانہ ناڑہ کی حدود گاو¿ں دیوال میں گھریلو تنازعہ کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار شیراز افضل نے اپنے ہی بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے پاس مدعیہ کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ سردار عمر موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی بیوہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم ملزم تاحال مفرور ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔