
ہری پور (ڈپٹی بیورو چیف) سابق پولیس محرر فاروق شاہ بسومیرا میں قتل فاروق شاہ ٹریفک محرر جو کہ سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہو چکے تھے گزشتہ روز گھر سے ملحقہ کھیت میں فائرنگ سے قتل کر دیئے گئے مرحوم کے بیٹے نے شدید زخمی والد کو ٹراماسنٹر پہنچایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ذرائع کے مطابق قاتل کوئی اور نہیں اپنا ہی ہے اپنے ہی قریبی رشتہ دار مبینہ طور پر قتل کا مرتکب ہوا ہے جھگڑا جائیداد کا بتایا جا رہا ہے قتل کی وجہ درخت بنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔