
حویلیاں( نامہ نگار) گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں میں BS کیمپوٹر سائنس کا اجرا خوش آنند ہے،صوبائی حکومت کے تعاون سے حویلیاں ڈگری کالج کو مزید سہولیات فراہم کریں گے،آج کے دور میں کیمپوٹر سائنسز سے ہی دنیا کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں میں BS کلاسزز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت پروفیسرطارق محمود عباسی نے کی تقریب میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کا باضابطہ اجرا کیا گیا اور 42 طلبہ و طالبات میں ہیف اسکالرشپ کے چیکس تقسیم کیے گئے،اس موقع پر مجموعی طور پر چار لاکھ آٹھ ہزار روپے کے چیکس نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو دیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ PK-44 افتخار احمد جدون نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیمپوٹر اور آئی ٹی کو ترجیح دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج حویلیاں میں کیمپوٹر کلاسز کا اجراءخوش آنند ہے ممبر صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے کہاکہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن ایبٹ آباد پروفیسر یاسر ارشد، پرنسپل گورنمنٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد آفتاب، پرنسپل گرلز ڈگری کالج حویلیاں پروفیسر شمائلہ بنگش، ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر قاضی عبدالسبحان، پروفیسر ملک ناصر دا¶د، پروفیسر ڈاکٹر منیر سواتی، پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز، پروفیسر عظمیٰ ریاض، پروفیسر ثاقب خان، پروفیسر (ر) سردار محمد فاروق سمیت دیگر ماہرین تعلیم، سیاسی و سماجی شخصیات حاجی احمد نواز خان جدون،سردار خالد گوہر خان نے شرکت کی پرنسپل پروفیسر طارق محمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کالج کی تعلیمی کارکردگی، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور خستہ حال بی ایس شعبہ جات (اردو، انگریزی، سیاسیات، ریاضی) کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے لیے دو کروڑ روپے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کی مہمانِ خصوصی افتخار احمد جدون نے کالج کے لیے خصوصی تعاون اور سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔